پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 520 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 6 ہزار 505 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 78 ہزار 979 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اب تک 6 ہزار 505 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 646 ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 217 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 550 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 668 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 560 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 41 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے 912 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں 42 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 191 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے 280 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں وائرس سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 140 ہے۔


کوئی تبصرے نہیں: