پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد چار ہزار 322 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 63 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعرات کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اب تک 4 ہزار 322 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 572 ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 31 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پانچ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں کورونا کے 58 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2 ہزار 171 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں کورونا متاثرین میں 695 زائرین، 657 رائے ونڈ سے وابستہ افراد، 58 قیدی اور 756 عام شہری شامل ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے صوبے میں 17 اموات ہوئی ہیں جب کہ 35 مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ آٹھ کی حالے نازک بتائی جا رہی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز موجود ہیں۔ سندھ میں کورونا کے 1036 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 280 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں: