پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کی چھٹیاں ختم کر دیں۔ پنجاب کے تمام سرکاری محکمے کل 15 اپریل سے کھلیں گے۔ سرکاری ملازمین کو معمول کے مطابق آفس آنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مراسلے کے مطابق سول سیکرٹریٹ، محکمہ سکولز، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ لیبر سمیت تمام سرکاری محکموں میں چہل پہل کل سے شروع ہو گی۔ پنجاب حکومت کا لاک ڈاون میں نرمی برتتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں: