Select Menu

For English Language

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » » پاکستان میں کورونا وائرس کے کل 4893 متاثرین،’48 فیصد میں مقامی منتقلی

  1. وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں 104 نئے مریضوں کے اضافے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 1318 ہوگئی ہے۔
    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔‘
    اب تک صوبے میں کورونا سے 28 اموات ہوئی ہیں جبکہ 371 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔
    انھوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 104 نئے متاثرین آئے ہیں جو مجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں۔ ’یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔‘
    انھوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے۔ ’گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جو کہ زیادہ ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہو رہی ہے۔‘
    مراد علی شاہ نے بتایا کہ صورتحال خراب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ لاک ڈائون پر سختی سے عمل نہیں ہو رہا۔
    ’ملیر میں لاک ڈائون کافی کمزور تھا۔ آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘
    ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سخت کیا جا رہا ہے۔
  2. ’بیرون ملک تبلیغی جماعت کے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں‘

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس سنیچر کو ہوا۔
    اجلاس میں چیئرمین پارلیمانی سب کمیٹی برائے مسائل تبلیغی جماعت شہریار خان آفریدی، سپیشل سیکرٹری خارجہ معظم علی خان، ڈی جی نیشنل کرایسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔
    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے متفقہ طور پر واضح ایس او پی اور پروٹوکول مرتب کیے ہیں۔ اب تک ہم 9 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔‘
    ’ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں۔۔۔ میں نے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو اپنے پاکستانی بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔‘
    ان کا کہنا تھا کہ کینیا، تنزانیہ، سوڈان اور ’جہاں جہاں بھی ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگ موجود ہیں ہمارے ایمبیسڈرز ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔۔۔ زائرین کی جلد وطن واپسی کے لیے بھی لائحہ عملجا رہا ہے۔‘
  3. عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر ایک کروڑ افراد میں سے 2475 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
    دیگر ممالک، جہاں کووڈ 19 کے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں، میں یہ تعداد مختلف ہے۔
    چین میں ہر ایک کروڑ افراد میں سے 159,930 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ یہ تعداد اٹلی میں 141,480، جنوبی کوریا میں 92,310، ایران میں 25,380، جاپان میں 4870، تھائی لینڈ میں 3410 اور سری لنکا میں 1399 ہے
  4. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا وائرس سے متعلق قائم محکمہ صحت کے کنڑول روم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم کے مطابق راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک پانچ سالہ بچی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہوگی ہے۔
    ضلع راولاکوٹ کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس بچی کی عمر پانچ برس ہے جس کے چچا مارچ کے آخری ہفتے میں راولاکوٹ آنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سے ملے تھے۔
    ان کے مطابق اس سے چچا اور بچی دونوں متاثر ہوئے اور ان میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ دیگر مزید افراد سمیت انھیں کچھ دن قبل قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا تھا۔
    یاد رہے کہ یہ اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی پانچ برس کی دوسری بچی ہے۔ اس سے قبل بھمبر سے تعلق رکھنے والی ایک بچی بھی متاثر ہوئی تھی۔
    پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے جہاں 3
    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کے مطابق کئی روز سے ایمز ہسپتال مظفرآباد میں داخل شخص میں کورونا کی تشخیص کے بعد دارالحکومت مظفرآباد سے ان کی تیمارداری کرنے والے 43 مشتبہ افراد کو قرنطینہ مرکز لایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ شخص کے نتائج مثبت آنے پر عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسز کے 61 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا تھا۔
    اس خطے کے محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت زراعت میں استعمال ہونی والی مشینری کی موومنٹ اور اس مشنیری کی ورکشاپ اور سپئیر پارٹس کی دکانیں صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی۔
    لاک ڈاون کے دروان پتنگ بازی کے بڑھتے رجحان کے پیشِ نظر مختلف اضلاع میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پتنگ بازی پر پابندی اور اس کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
    حکام کے مطابق اب تک اس خطے کے 800 کے لگ بھگ مشتبہ افراد کو قرنطینہ مراکز لایا گیا ہے جس میں سے دو افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج فی الوقت موصول نہیں ہوئے جبکہ ایک مریض صحتیاب ہوچکا ہے۔
  5. کل متاثرین میں 73.1 فیصد مرد حضرات

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں خواتین سے زیادہ مرد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کل متاثرین میں مردوں کی شرح 73.1 فیصد ہے۔ جبکہ خواتین کی شرح 26.9 ہے۔
    دوسری طرف 20 سے 30 سال کی عمر کے افراد میں سب سے زیادہ کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ کل مصدقہ متاثرین میں سے 19.71 فیصد افراد ایسے ہیں جن کی عمر 20 سے 29 سال کے درمیان ہے۔ جبکہ 18.05 افراد کی عمر 30 سے 39 کے درمیان ہے۔
  6. گذشتہ روز 190 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئیcovid.gov.pk

    Image caption: پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے نئے متاثرین
    گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے 190 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ مجموعی تعداد 2788 ہے۔
    جمعے (10 اپریل) کو آنے والے 190 نئے مریض گذشتہ پانچ دنوں کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔
    Image caption: شہروں کے اعتبار سے کورونا وائرس کے متاثرین
    ملک کے کل متاثرین میں سے سب سے زیادہ 21.55 فیصد متاثرین کا تعلق لاہور سے ہے۔
    اس کے بعد فہرست میں کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ اور حیدر آباد آتے ہیں۔

پاک اردو ٹیوب Atif

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
جدید تر اشاعت
»
Previous
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

If you have any concern! Please contact me.