وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ نور مقدم کیس کو خود دیکھ رہے ہیں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ قاتل بچ نہیں سکے گا۔
اتوار کو سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب سے کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان خان نے نور مقدم کیس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ قاتل بچ نہیں سکے گا۔ چاہے قاتل دوہری شہریت ہی کیوں نہ رکھتا ہو۔ ‘
وزیراعظم عمران خان خان نے کہا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ قاتل بڑے مضبوط خاندان سے ہے اور کہیں وہ بچ نہ جائے۔ میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ قاتل بچ نہیں پائے گا۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکی شہری ہے تو وہ بچ جائے گا، ایسا نہیں ہو گا۔‘
نور مقدم کیس کے بارے میں مزید کہا کہ ’اس کی ایک ایک چیز کا مجھ کو پتا ہے۔ میں ایک ایک چیز کی تفصیل لی ہوئی ہے۔ یہ بڑا خوفناک قسم کا کیس ہے۔‘
ہم لاک ڈاؤن کر کے کسی بھی صورت اپنی معیشت کو تباہ نہیں کریں گے۔ لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو بھوکا رکھنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان خان نے خطاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کورونا سے معیشت کو بچانے والا تیسرا ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ سب سے خطرناک ہےاور یہ تیزی سے پھیلتا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں: