Select Menu

For English Language

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » بیرونِ ملک سے آئے 2 کورونا مریضوں سے 19 رشتے دار متاثر، کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

 بیرونِ ملک سے آئے 2 کورونا مریضوں سے 19 رشتے دار متاثر ہوگئے ہیں جس کے بعد انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل چوہدری نے بتایا ہے کہ گوجرخان میں بیرونِ ملک سے آئے 2 کورونا مریضوں سے 19 رشتے دار متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ نئے کیسز ان دو پاکستانیوں کے قریبی رشتے دار ہیں جو برطانیہ اور فرانس سے واپس آئے تھے۔
ایک خاتون جو فرانس سے گاؤں فیروزال واپس آئی تھی ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹر سہیل چوہدری نے بتایا ہے کہ خاتون کے اہل خانہ کے 7 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جبکہ ایک اور 86 سالہ شخص جو برطانیہ سے واپس آیا تھا اور بعد ازاں راولپنڈی کے ہسپتال میں انتقال کرگیا تھا اور گزشتہ ہفتے اس کے آبائی گاؤن پیریان تاٹھی یونین کونسل میں تدفین کردی گئی تھی۔
اس متوفی شخص کے خاندان کے 12 افراد کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور تمام افراد راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد گجر خان کا دورہ کیا اور قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے گاؤں فیروزال کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں تبلیغی جماعت کے 4 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 93 تک پہنچ گئی۔
ڈاکٹر سہیل چوہدری نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں سامنے آنے والے یہ کیسز جو قرنطینہ میں تھے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ہی ایک اور ضلع گجرات میں بھی ایسے کیسز سامنے آئے تھے جہاں ایک والد میں کورونا کے بعد ان کی 6 ماہ کی بچی میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

پاک اردو ٹیوب Atif

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
جدید تر اشاعت
»
Previous
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

If you have any concern! Please contact me.