Select Menu

For English Language

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » » کرونا وائرس کے دوران بڑھتے سائبر کرائمز : ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کر دیا

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے جاری کردہ سائبر الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں اضافے کے ساتھ ہی سائبر کرمنلز بہت زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں۔
سائبر کرمنلز کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ انہوں نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔
اس ضمن میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کہا ہے کہ سائبر کرمنلز شہریوں سے رابطہ کرکے ان سے ایس ایم ایس کوڈ مانگتے ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ دراصل یہ واٹس ایپ ویری فکیشن ایس ایم ایس ہوتا ہے۔
سائبر کرمنلز کے طریقہ واردات کے متعلق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سائبر کرمنلز متاثرہ شخص کے نمبرز سے رابطہ کرتے ہیں
ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرمنلز ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگواتے ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سائبر کرمنلز کی وارداتوں میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اپنا کسی بھی قسم کا ایس ایم ایس کوڈ کسی کو نہ دیں۔

پاک اردو ٹیوب Atif

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
جدید تر اشاعت
»
Previous
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

If you have any concern! Please contact me.