Select Menu

For English Language

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » لُڈو کھیلتے ہوئے کھانسنے پر ساتھی کو گولی مار دی

دنیا کورونا وائرس سے پہلے جیسی نہیں رہی، کورونا کے خوف سے ہر روز نئی کہانیاں جنم لے رہی ہیں اور کوئی غلطی سے بھی کھانس لے تو لوگ شک کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
 انڈیا میں پولیس کے مطابق ایک گاؤں میں لُڈو کھیلتے ہوئے ایک شخص نے اپنے ہی ساتھی نوجوان کو مبینہ طور پر اس لیے گولی مار دی کہ اس نے کھانسا کیوں؟ تاہم زخمی ہونے والے نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ اب خطرے سے باہر ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ انڈین ریاست نویڈا کے گاؤں دیان نگر میں رات نو بجے چار افراد لُڈو کھیل رہے تھے کہ جے ویر سنگھ نے اپنے ساتھی پرشانت سنگھ کو کھانسنے پر گولی مار دی اور وہاں سے فرار ہو گیا، جسے تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’پرشانت سمیت تین لوگ لُڈو کھیل رہے تھے کہ وہاں ویر سنگھ بھی آ گیا اور کھیلتے ہوئے پرشانت کو کھانسی آگئی۔ ویر سنگھ کو لگا کہ اس نے جان بوجھ کر کھانسا ہے اور اسے غصہ آگیا کہ شاید وہ اسے کورونا کا شکار کرنا چاہتا ہے۔‘
پولیس کے مطابق ’اس کے بعد دونوں کے دمیان جھگڑا ہو گیا اور ویر سنگھ نے پرشانت سنگھ کو گولی مار دی  اور وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس اس کو تلاش کر رہی ہے اور اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ انڈیا میں لاک ڈاؤن مئی کے پہلے ہفتے تک بڑھا دیا گیا ہے، متاثرین کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 414 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاک اردو ٹیوب Atif

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
جدید تر اشاعت
»
Previous
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

If you have any concern! Please contact me.