Select Menu

For English Language

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » » پاکستان میں ایک دن میں 17 افراد ہلاک، کُل متاثرین 65 سو سے متجاوز

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 520 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 6 ہزار 505 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 78 ہزار 979 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اب تک 6 ہزار 505 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 646 ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 217 ہو گئی ہے۔


پنجاب میں 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 550 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 668 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 560 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 41 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے 912 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں 42 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 191 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے 280 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں وائرس سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 140 ہے۔

پنجاب میں 34 افراد ہلاک جبکہ 550 صحت یاب ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
گلگت بلتستان میں 237 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ علاقے میں 178 مریضوں صحت یاب ہوئے جبکہ تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 145 ہے جن میں سے 17 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 ہے، نو افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

پاک اردو ٹیوب Atif

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
جدید تر اشاعت
»
Previous
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

If you have any concern! Please contact me.