Select Menu

For English Language

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » » » کورونا کی نئی لہر، شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کل: اسد عمر

 

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہے، شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے سفارشات وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں کل پیش کریں گے۔ 
اسلام آباد میں اتوار کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہے، ڈیلٹا ویرینٹ برطانوی ویرینٹ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کا روزگار متاثر نہ ہو۔
’کل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کریں گے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کس طرح شہروں میں اہداف مخصوص کر کے سمارٹ لاک ڈاؤن کریں۔‘ 
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ویکسینیشن کے لیے 200 ارب روپے لگا رہی ہے۔
اسد عمر کے مطابق ویکسین کی پہلی ایک کروڑ ڈوز کو 113 دن لگے تھے جبکہ اب تک تین کروڑ شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ آخری ایک کروڑ ویکسین ڈوز لگانے میں صرف 16 دن لگے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ ہفتے میں اوسطا روزانہ دو ڈھائی ہزار کے کیسز آئے جبکہ اب یہ پانچ ہزار تک پہنچی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک کے تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھے جا رہے ہیں۔
سول ایوی ایشن کے مطابق اتوار کی صبح کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 8 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ یہ مسافر کراچی سے اسلام آباد جانا چاہتے تھے۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ایئرلائن کے عملے نے تمام پروازوں پر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی چیکنگ، بورڈنگ کے عمل سے قبل شروع کر دی تھی۔ اس عمل سے متعلق پی آئی اے اپنے کال سینٹر اور اشتہارات کے ذریعے تمام مسافروں کو مطلع کررہا ہے۔‘

اتوار کی صبح کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 8 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)

خیال رہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی نے جمعے کو پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔ 
این سی او سی کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار 26 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 62 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر سندھ حکومت نے کراچی میں 10 بڑے کورونا ویکسین سینٹرز میں بلا تعطل ویکسینیشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق کراچی کے 10بڑے سینٹرز 24 گھنٹے ویکسینیشن جاری رکھیں گے۔ 
پارلیمانی سیکرٹری صحت نے بتایا کہ سندھ حکومت مزید سینٹرز کے لیے عملہ متعین کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ویکسینیشن سینٹر میں آنے والے لوگوں کے رش کی وجہ سے عوام گیٹ توڑ کر ویکسینیشن سینٹر میں داخل ہوگئے تھے۔ دھکم پیل سے وہاں موجود سٹاف بھی معمولی زخمی ہوا جبکہ سینٹر کی انتظامیہ صورت حال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی تھی۔ 

پاک اردو ٹیوب Atif

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
جدید تر اشاعت
»
Previous
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

If you have any concern! Please contact me.